فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن آئی آر لاہور نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 38 اور 40 کے تحت مصدقہ اطلاع ملنے پر لاہور میں واقع انوویٹیو بسکٹ کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کرنے پر ایکشن لیا۔ اسیسمنٹ آرڈر کے تحت رجسٹرڈ شخص کے خلاف 4.27 ارب روپے کا سیلز ٹیکس بمہ ڈیفالٹ سرچارج اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
انوویٹیو بسکٹ کے ڈائیریکٹر شیخ منیر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل لاہور کی طرف سے کیس کے بہترین دفاع پر دو مرتبہ سپیشل جج نے ملزم کی ضمانت رد کر دی۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 300 ملین روپے اور 100 ملین روپے کا چیک جمع کروانے پر ملزم کو ضمانت پر رہائی دے دی۔ ملزم کے خلاف قانون کے تحت کاروائی جاری ہے۔
رواں مالی سال جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے 197714 ملین روپے کے ریونیو سے متعلق 1210 انوسٹی گیشن رپورٹس ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کو بھیجی ہیں۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے 40 چھاپوں کے بعد 761 ملین روپے کی ٹیکس چوری کو بے نقاب کیا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت 75 ملزمان کے خلاف 67 شکایات فائل کی جا چکی ہیں جس میں 55.385 ملین روپے کا ریونیو بے نقاب ہوا ہے ۔ اسی طرح غیر قانونی سگریٹس کے 6667 کارٹنز ضبط کئے ہیں۔
Investigation & Intelligence | FBR | Federal Board of Revenue | Sales Tax Fraud | Innovative Biscuits (Pvt.) Limited |