خصوصی اے ٹی ایم مانیٹرنگ سے ٹھوس نتائج برآمد، اسٹیٹ بینک

State Bank of Pakistan monitoring of ATMs

اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کی مشترکہ کوششوں سے رمضان اور عیدالفطر کے دوران اے ٹی ایم خدمات کے کارگر رہنے کا وقت اوسطاً 96.5 فیصد رہا، اس سے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اپ ٹائم مزید بہتر ہوکر 98 فیصد ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان اور عید کی تعطیلات کے دوران 63.2 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 827.2 ارب روپے نکالے گئے جب کہ صرف عید کی تعطیلات کے دوران 11.6 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 137.8 ارب روپے نکالے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے رمضان اور عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران نقد رقوم کی بلند طلب کے پیش نظر اے ٹی ایم مانیٹرنگ کی ایک خصوصی مشق کا آغاز کیا،اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کے اندر اس کام کیلئے وقف ایک ٹیم تشکیل دی گئی تا کہ برمقام اور فاصلاتی معائنوں اور نگرانی کے ذریعے تمام بینکوں کے ملک گیر اے ٹی ایم آپریشنز پر نظر رکھی جا سکے۔

عوام کی جانب سے ٹیموں کو500سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جنہیں کم سے کم وقت میں حل کرنے کیلئے بینکوں سے فوری رابطہ کیا گیا۔

Top tax Consultants Lahore Pakistan
Ads:

State Bank of Pakistan | SBP | Banks | ATM | Monitoring | Cash | Transactions | Eid Ul fitr |

Admin

Read Previous

نوجوانوں کیلئے روزگار کیلئے 2 پروگرام لا رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Read Next

آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہیں لگائے جائیں گے: وزیر خزانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *