پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ریکارڈ کاروبارہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، آج کاروبار تاریخی رہا اور رواں سال فروری میں ہونے والے کاروبار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
11 فروری کو 1 ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ آج 100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 46812 پر بند ہوا اور کاروباری دن میں 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب روپے بڑھ کر 8097 ارب روپے ہے۔
Stock Exchange | Pakistan | Shares | Record Business |