وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں شوکت ترین نے کا کہ بجٹ میں پائیدار معاشی شرح نمو حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس توسیع کے لیے پیش کردیا گیا۔
بل پر (ن) لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن چند دن دور رہ گیا ہے ،ایوان آرڈیننس کی صورت میں آنے والے اس منی بل کو مسترد کردے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شوکت ترین نے اگلے مالی سال کے دوران 5 فیصد معاشی ترقی کی نوید سنائی تھی اور جون تک پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کی بھی امید ظاہر کی تھی۔
Budget | Shaukat Tareen | Finance Minister | 2021 | 2022 | New Taxes | FBR | Federal Board of Revenue | Additional Taxes |