مالی سال 2021 میں نمو 3.94٪ متوقع ہے: سٹیٹ بینک

Growth Rate of Economy In Pakistan

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021 میں شرح نمو 3اشاریہ94 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں بتایا گیا کہ گزشتہ موسم گرما کے بعد سے کووڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ 9ماہ کے جاری کھاتے 17سال میں پہلی بار مثبت رہے ہیں۔ زرمبادلہ زخائر 4سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق عالمی شہرت یافتہ احساس پروگرام کے ذریعے پسماندہ افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک نے دو کھرب روپے کا ہدف شدہ معاشی پیکج دیا۔ شرح سود میں کمی اور صنعتی قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی۔ ملازمین کی تنخواہوں اور سرمایہ کاری کے لیے اسکیم دی گئی۔

State Bank of Pakistan | SBP | Growth Rate in Pakistan | Fiscal Year | 2021 |

Admin

Read Previous

دس ماہ: جراحی کے آلات ، چمڑے کے لباس ، دوا سازی سمیت بہت سے شعبوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

Read Next

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروری سے اب تک کا ریکارڈ کاروبار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *