راحت علی خان کو سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں خفیہ کھاتوں میں موجود رقم کا انکشاف نہ کرنا مہنگا پڑا۔ گلوکار راحت فتح علی خان خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے۔ ایف بی آر نے جواب جمع کرانے کے لئے کل کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
راحت فتح علی خان کو سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں خفیہ کھاتوں میں موجود رقم کا انکشاف نہ کرنا مہنگا پڑا۔ محکمہ انٹلیجنس برائے ان لینڈ ریونیو سروس کی ٹیم نے خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوا دیں۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو جواب داخل کرنے کے لئے 15 جنوری تک کی مہلت دی ہے۔
ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلوکار کی ٹریول ہسٹری بھی مانگی گئی تھی۔
تازہ ترین خبریں
- سال 2025 میں کاروبار کیسے شروع کیا جائے۔
- ڈائیریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی ، آئی آر نے لاہور میں بڑی سیلز ٹیکس چوری کو پکڑ لیا
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروری سے اب تک کا ریکارڈ کاروبار
- مالی سال 2021 میں نمو 3.94٪ متوقع ہے: سٹیٹ بینک
- دس ماہ: جراحی کے آلات ، چمڑے کے لباس ، دوا سازی سمیت بہت سے شعبوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ