سیکرٹ بینک اکاؤنٹس کی اطلاع پر راحت فتح علی خان کا ٹیکس آڈٹ دوبارہ شروع ہوا

راحت علی خان کو سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں خفیہ کھاتوں میں موجود رقم کا انکشاف نہ کرنا مہنگا پڑا۔ گلوکار راحت فتح علی خان خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے۔ ایف بی آر نے جواب جمع کرانے کے لئے کل کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ads

راحت فتح علی خان کو سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں خفیہ کھاتوں میں موجود رقم کا انکشاف نہ کرنا مہنگا پڑا۔ محکمہ انٹلیجنس برائے ان لینڈ ریونیو سروس کی ٹیم نے خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوا دیں۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو جواب داخل کرنے کے لئے 15 جنوری تک کی مہلت دی ہے۔
ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلوکار کی ٹریول ہسٹری بھی مانگی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

Admin

Read Previous

پاکستان میں کرپشن افغانستان سے زیادہ بڑھ گئی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا

Read Next

پاکستان کے ٹیکس قوانین کے تحت رہائشی اور غیر رہائشی حیثیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *