دس ماہ: جراحی کے آلات ، چمڑے کے لباس ، دوا سازی سمیت بہت سے شعبوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

Exports Increase In Pakistan

برآمدات کے شعبے میں ایک اور اچھی خبر آئی ہے، رواں مالی سال کے دس ماہ میں جراحی کے آلات ، چمڑے کے لباس ، دوا سازی سمیت کئی شعبوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہواہے. جولائی تا اپریل الیکڑک پنکھوں کی برآمدات 41 فیصد بڑھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ جولائی تااپریل آلات جراحی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلےمیں 14 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا اپریل مچھلی اور مچھلی سے بنی اشیاءکی برآمدات میں 2 فیصد، گوشت کی برآمدات 9فیصد اورلیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 7فیصدکا اضافہ ہواہے۔

مشیر تجارت کے مطابق دس ماہ میں فارماسوٹیکلز برآمدات 28 فیصد بڑھ گئی ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تااپریل سیمنٹ کی برآمدات میں ایک فیصد کٹلری برآمدات میں39 فیصد جبکہ مصالحوں کی برآمدات 4 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

Surgical Products | Leather Garments | Pharmaceuticals | Exports | Electronics | Increase | Fiscal Year Growth |

Admin

Read Previous

’ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 14 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا‘

Read Next

مالی سال 2021 میں نمو 3.94٪ متوقع ہے: سٹیٹ بینک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *